حیدرآباد۔27جون(راست) حضرت سید سلطان علی شاہ بخاری چشتی ؒ کے عرس سے سلسلہ میں 2رمضان کو بعد نماز تراویح احاطہ درگاہ حضرت مرزا سردار بیگ صاحب قبلہ ؒ آغا پورہ حیدرآباد میں منقبتی مشاعرہ بطرح ’’جنت کی ہوا چاہئے سلطان علی شاہ ؒ ‘‘ منعقد ہوگا۔ مولانا سید نظام
الدین ہارونی سجادہ نشین حضرت ممدوح ؒ نگرانی کریں گے۔ جناب مسرور عابدی نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ حیدرآباد کے علاوہ محبوب نگر و جڑچرلہ کے شعراء کرام اپنا طرحی کلام پیش کریں گے۔ جناب سلطان چشتی مرزائی نے عامۃ المسلمین بالخصوص مریدین و معتقدین سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے۔